کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے پولیس تھانہ چھاترو میں منشئات سمگلر کی مشکوک حالات موت ہو گٸی ہے۔
پولیس زرایع نے بتایا کہ 26فروری کو پولیس تھانہ چھاترو نے منشیات اسمگلر عبدالطیف ولد محمد رمضان ساکنہ پارنہ چنگام کو گرفتار کرکے اسکے قبضئے سے 9کلو 800گرام چرس جیسی مواد برآمد کیا تھا اور اسے ایف ائی ار زیر نمبر 18/2022این ڈی پی ایس کے تحت گرفتار کیا تھا جسکے بعد اسے دس روز کی ریمنانڈ پر لیا گیا تھا۔ سوموار کو اسکی ریمانڈ کی مدت ختم ہورہی تھی۔ پولیس کے مطابق اتوار کی دیررات چھاترو تھانہ کےاندر حوالات میں ہی اس نے کمبل سے خودکشی انجام دی جسکے بعد اسے پولیس نے پی ایچ سی چھاترو منتقل کیا جہاں ڈاکڑروں نے اسےمردہ قرار دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی لوازامات کو مکمل کرنے کے بعد اسکی نعش کو اخری رسومات کیلے ورثاکے حوالے کردیاگیا۔
واضح رہے کہ عبدالطیف تین بچوں کا واحد سہارا تھا۔ تاہم ابھی تک اسکے گھر والوں میں سے کوئی بھی سامنے نہیں ایا ہے۔
وہیں ضلع انتظامیہ نے اسکی جوڈیشل انکوایری کے احکامات صادر کے ہیں جبکہ ایس ڈی ایم کو مڑواہ کو انکوایری افسرتعیانات کیا گیا ہے ۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔