کشتواڑ//قصبہ میں اضافی100 بستروں والے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔مذکورہ عمارت کو 19 کروڑ50 لاکھ روپے کی لاگت سے مئی2020 تک تعمیر کیا جائے گا اور ابتدائی مرحلے کے تحت اس کے لئے3 کروڑ50 لاکھ روپے واگذار کئے گئے ہیں۔ اس موقعہ پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صحت و طبی تعلیم کے وزیر بالی بھگت نے کہا کہ سرکار عوام کو بہتر طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سرکار عنقریب ہی ضلع ہسپتال کشتواڑ میں اضافی طبی و نیم طبی عملے کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔بعد میں وزیر نے کوڑھ بیماری سے متعلق سرجری کیمپ کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر، ایس ایس پی، سی ایم او دیگر افسران بھی موجود تھے۔