کشتواڑ/نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے ایک حصہ کے طور پر کشتواڑ میں یوتھ ایمپلائمنٹ گائیڈنس نوڈ کے تحت جنرل ڈیوٹی ہیلتھ اسسٹنس کورس کا اہتمام کیا گیا، جس کا مقصد امیدواروں کو معقول جانکاری ،تکنیکی ہنر اور مطلوبہ رویہ سے لیس کرنا ہے تاکہ مقامی لوگوں /نوجوانوں کے لئے روز گار کے مزید مواقعے پیدا کئے جا سکیں۔پروگرام میں ضلع کے دور افتادہ علاقوں کے15 مرد اور 15خواتین امید واروں نے شرکت کی اور پروگرام سے استفادہ حاصل کیا۔مجاز پیشہ واارانہ انسٹرکٹروں نے تربیت فراہم کی۔نوجوانوں نے فوج کی جانب سے اس نیک کام کے لئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے مقامی لوگوں کو روزگار حاصل کرنے کا موقعہ فراہم ہوگا ۔