عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے دورافتادہ علاقہ مڑواہ میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر ہنگامی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جس میںٹیکنیشن ہلاک جبکہ دو پائلٹ زخمی ہوئے۔ جنہیں علاج کیلے کمانڈہسپتال منتقل کیاگیا ۔ دفاعی ترجمان کے مطابق جمعرات کی صبح قریب 11:15منٹ پر مڑواہ جارہا ایک آپریشنل مشن پر فوجی ایوی ایشن کا اے ایل ایچ دھرو ہیلی کاپٹر نے کشتواڑ علاقے میں دریائے مارواصدر کے کنارے پر احتیاطی طور پر لینڈنگ کی۔ پائلٹس نے ایئر ٹریفک کنٹرولر (ATC) کو تکنیکی خرابی کی اطلاع دی تھی اور احتیاطی طور پر لینڈنگ کرائی۔ غیر موافق زمین، انڈر گراوتھ اور ناقابل لینڈنگ علاقے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر بظاہر زور سے زمین پر گرا۔انہوں نے بتایا کہ فوری امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور فوج کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
دفاعی ترجمان نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ اور ایک ٹیکنیشن سوار تھے۔ تینوں زخمی اہلکاروں کو کمانڈ ہسپتال ادھم پور منتقل کر دیا گیا ،جہاں دوران علاج ٹیکنیشن کی موت واقع ہوئی ۔انہوں نے بتایا کہ حادثہ کے سلسلے میں کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔جبکہ مزید تفصیلات معلوم کی جا رہی ہیں۔ یہ واقع ضلع ہیڈکوراٹر سے سو کلومیٹر دورپیش آ۔یا واضح رہے کہ علاقہ چھماہ تک سڑک رابطے سے کٹا رہتاہے جسکے سبب فوج کو سبھی کام ہیلی کاپٹروں کے زریعے انجام دینے ہوتے ہیں۔ علاقے میںمواصلاتی نظام کا بھی فقدان ہے ۔مقامی لوگوں نے سب سے پہلے بچائوکارروائی عمل میں لائی اور زخمیوں کو فوری طور باہر نکالا اور انہیں ابتدائی مرہم پٹی کی جسکے بعد انہیں فوج نے ہسپتال منتقل کیا۔کشتواڑ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس خلیل احمد پوسوال نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ دریا کے کنارے سے ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگوں کے لیے سردیوں میں ہیلی کاپٹر ہی نقل و حمل کا واحد ذریعہ ہے۔ ہیلی کاپٹر ہی راشن سمیت دیگر سامان کی فراہمی یقینی بناتا ہے۔