عاصف بٹ
کشتواڑ//جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کشتواڑ میں سرشار کوششوں کے بعد ایک لاپتہ لڑکی کا سراغ لگا کر اسے بازیاب کیا اور واپس خاندان کے ساتھ ملایا ہے۔مذکورہ لڑکی کے بارے میں ایک گمشدگی کی رپورٹ DDR نمبر 10مورخہ 16ستمبر کے تحت پولیس سٹیشن کشتواڑ میں درج کرائی گئی۔رپورٹ پر فوری کارروائی کرتے ہوئے کشتواڑ پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔ ایس ایس پی کشتواڑ جاوید اقبال میر کی ہدایت پرڈی ایس پی کی زیرنگرانی انچارج پولیس پوسٹ درابشالہ کی قیادت میں پولیس کی ٹیم نے لڑکی کا سراغ لگانے کے لیے مسلسل کوششیں کی اور لاپتہ لڑکی کو کامیابی سے ڈھونڈ لیا گیا۔تمام قانونی لوازمات کو مکمل کرنے کے بعد اسے دوبارہ اپنے خاندان کے ساتھ ملادیااور لاپتہ کیس کو باضابطہ طور پر DDR نمبر 06مورخہ 22دسمبر کے تحت بند کر دیا گیا تھا۔