کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں جمعہ کی صبح پیش آئے سڑک حادثے میںایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی ہوا۔تفصیلات کے مطابق یہ سڑک حادثہ کشتواڑ ٹھکرائی سڑک پر صبح پونے آٹھ بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب لوڈکیریر گاڑی زیرنمبر JK17 7974 کیشوان سے کشتواڑ کی طرف آرہاتھاکہ فوڈ کارپوریش گودام کے قریب موڑ پر ڈرائیور سے بے قابوہوکر 300فٹ گہری کھائی میں جاگرا۔اس حادثے کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ گاڑی میں سوار دوسرے شخص نے پہلے ہی گاڑی سے چھلانگ لگائی جسے زخمی حالت میں ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکا علاج جاری ہے ۔ مارے گئے شخص کی شناخت 23سالہ امتیاز احمد ولد ولی محمد ساکنہ کیشوان کے طور ہوئی ہے جبکہ زخمی شخص کی شناخت مبشر حسین ولد عبدل عزیز ساکنہ ناگڈنہ کیشوان کے طور ہوئی۔حادثہ کی خبر ملتے ہی مقامی لوگ رضاکارنہ تنظیم ، پولیس و ریڈکراس نے بچاو کاروائی عمل میں لائی اور نعش کو قانونی لوزامات کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا اور لوازمات مکمل کرنے کے بعد نعش کو واراثین کے سپرد کیا گیا ۔