کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے بھارتیہ ودیا مندر ہائر سیکنڈری سکول کشتواڑ میں’’ کھیلو انڈیا ‘‘کے تحت کبڈی ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ،جسکا اہتمام کشتواڑ ضلع کبڈی ایسو سی ایشن نے جے اینڈ کے امیچیر کبڈی ایسو سی ایشن اورجے اینڈ کے سٹیٹ سپورٹس کونسل کے اشتراک سے ’’کھیلو انڈیا‘‘ کے تحت کیا ہے۔ اس موقعہ پر پرنسپل بھارتیہ ودیا مندر ہائر سیکنڈری سکول رام سیوک شرما ، جے اینڈ کے سپورٹس کونسل کے کبڈی کوچ انکُش گپتا، ضلع یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے اہلکار ،مختلف سکولوں کی کبڈی ٹیموںاور بی وی ایم ایچ ایس ایس کے طلاب بھی موجود تھے۔ٹورنامنٹ میں مختلف سکولوںکے کل ملا کر انڈر17 عمر کے لڑکوں کی8ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔اس موقعہ پر ڈی سی کشتواڑ نے طلاب کو ایسی کھیلوں میںشرکت کرنے پر زور دیا جن میں جسمانی کارکردگی ملوث ہو،جس سے جسم کی فٹنس برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے طلاب کو کھیل کے دوران سپورٹس مین شپ جذبہ برقرار رکھنے کی صلاح دی۔انہوں نے طلاب کو رضاکارانہ طور سے آگے آکر کھیلوںکے شعبہ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کو کہا ۔انہوں نے مزید کہا کہ کبڈی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں کافی جوش و خروش پایا گیا ہے۔انہوں نے طلاب کو بھاری تعداد میں کھیلوں میں شرکت کرکے اپنے ضلع کا نام روشن کرنے پر زور دیا ۔انہوں نے سکول انتظا میہ کی جانب سے سکول میں نظم و ضبط ،صفائی وستھرائی قائم رکھنے کی ستائش کی۔