جموں// کشتواڑ پولیس نے ایک پاگل کتے کو مارنے پر ایک پولیس اہلکار کے خلاف انکوائری کے احکامات صادر کئے ہیں۔
یاد رہے کہ ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں ایک پولیس اہلکار کو ایک کتے کو ڈنڈے سے مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور ایک دوسرے آدمی کو کتے پر کچھ چھڑکتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مرتکبین کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔