کشتواڑ// محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ کی ناقص کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کشتواڑکے متعدد دیہاتوں کے لوگوں نے اپنے درپیش مسائل کے جلد ازالہ کے لئے زور دار آواز بلند کی ہے۔ متعدد دیہاتوں بشمول اندرنگر ، ہلر ، پوھی، کلید، زلینہ سنگرام بھاٹا ، چیر ہر اور دیگر ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے آج کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ گذشتہ قریب ایک ماہ سے انہیں پانی کی شدید قلت کاسامناکرنا پڑرہا ہے ۔ ان علاقوں کے لوگوں نے تبایا کہ انہوں نے پانی کی کمی کو دور کرنے کے لئے متعلقہ محکمہ کے حکام سے کئی بار استدعا کی اور احتجاج میں بھی کیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے ۔ حالانکہ آئے روز اخبارات میں بھی متذکرہ بالا علاقوں حالانکہ قصبہ کشتواڑ میں پانی کی کمی کی خبریں شائع ہورہی ہیں مگر پھر بھی حکام خرگوش کی نیند سورہے ہیں ۔ دریں اثناء مایا سرکوٹ اور دیگر ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے کیا ہے کہ وہ مناسب مقدار میں پینے کے پانی کی فراہمی جلد یقینی بنائے بصورت دیگر وہ سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہوں گے اورمحکمہ کے خلاف احتجاج کریں گے۔کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ایک مقامی باشندے نے اجیت سنگھ نے بتایا کہ متعلقہ محکمہ کے حکام سے بار بار استدعا کے باوجود ہمیں پینے کی پانی کی کمی کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں انہوںنے کہا کہ البتہ سیاسی اثرورسوخ رکھنے والے افراد کو وافر مقدار میں پانی دستیاب کیاجارہاہے۔