عاصف بٹ
کشتواڑ//کشتواڑ میں پیر کی دیر رات ایک وکیل نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پیشہ سے ایک وکیل نے رات دیر گئے اخیار آباد میں خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اپنے ہی لائسنسڈ ہتھیار سے گھر پر خود کو گولی چلائی ۔ واقعہ کے بعد مقتول کی لاش کو قانونی لوازمات کیلئے ضلع ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ اس کی شناخت ایڈوکیٹ غلام نبی زرگر کے طور پر ہوئی ہے جو بطور وکیل کام کررہے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور حقائق کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہے۔