عاصف بٹ
کشتواڑ//دو روز تک موسم بہتر رہنے کے بعد سوموار و منگل کی رات سے ہی ضلع بھر میں موسلادھار بارشوں سے عام زندگی بری طرح مفلوج ہوکررہ گئی ۔دن بھر موسلادھار بارشیں ہوتی رہیں جسکے سبب عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔بالائی علاقوںمیں بھی دن بھر بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری رہا۔ضلع بھر میں آمدرفت بلاخلل جاری رہی تاہم شام کے وقت کشتواڑ سنتھن قومی شاہراہ پر ککڑوگن کے قریب پسی گرآنے کے بعد اسے آمدرفت کیلئے بند کردیاگیا۔ وہی سنتھن اننت ناگ قومی شاہراہ منگل کو آمدورفت کیلئےمکمل طور بند رہی جبکہ متعدد علاقہ جات میں آج بھی بجلی غائب رہی ۔قصبہ میں بھی شام کو 132کے وی لاین میں فالٹ آنے کے بعد ضلع بھر میں بجلی سپلائی معطل رہی وہیں قصبہ کشتواڑ و ملحقہ علاقہ جات میں مسلسل آٹھویں روز بھی پانی کی سپلائی متاثر رہی۔