کشتواڑ//ملک اور وادی چناب کے مختلف حصوں کی طرح کشتواڑ میں بھی دسہرہ کا تہوار نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔اس تہوار کو بُرائی پر اچھائی کی فتح کے طور پر منایا جاتا ہے اور راون ۔کنبھ کرن اور میگھ ناتھ کا پُتلا نذر آتش کیا جاتا ہے۔کشتواڑ کے تاریخی پریڈ گرائونڈ میںزندگی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے اس میں شرکت کی۔اس موقعہ پر رام ،لکشمن ،ہنومان کی جھانکیاں بھی نکالی گئی،جن کو آدرش ڈرامٹک کلب نے تیار کیا تھا،جو اس موقعہ پر ہر سال کشتواڑ میں رام لیلا منعقد کرتے ہیں۔ دسہرہ کی تقریب منانے کے لئے ضلع انتظامیہ نے سکورٹی کے معقول انتظامات کئے تھے۔۔مہاسبھائوں کے نمائندوںنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سماج کو رزوت خوری کے خلاف ایک جہاد لڑنا ہوگا ،جس نے روان کی شکل اختیار کی ہے۔ انہون نے کہا کہ رشوت خوری ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے،جس کے خلاف ہمیں صف آرا ہونے کی ضرورت ہے۔