کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا کی قیادت میں محکمہ مال کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔اجلاس کے دوران ڈی سی نے محکمہ مال کے ریکارڈکی ڈیجیٹلائزیشن ۔ناجائز تجاوزات مخالف مہم ، تحصیلوں میںجمعہ بندی اور گرداوری کی تیاریوں،سرکاری زمین سے ناجائز قبضہ ہٹانے، ریلیف کیسوں کی جانکاری حاصل کی۔انہوں نے فیلڈ عملہ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف کڑی نگاہ رکھنے پر زور دیا ۔انہوں نے تحصیلداروں کو تحصیل وار بے دخلی کا نشانہ دیا اور انہیں اس میں سو فیصدی نشانہ حاصل کرنے کی ہدایت دی۔.انہوں نے کاہچرائی ،سرکاری زمین و غیرہ پر تحصیلداروں، گرداوروں اور پٹواریوں کو خود ہی تصدیق شدہ کاپیاں پیش کرنے کی ہدایت دی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام متعلقہ پٹوار حلقوں میں جمعہ بندی کی تیاریوں کے عمل میں سرعت لانے کی ہدایت دی۔انہوں نے ریوینو عملہ کو ریوینیو ریکارڈ میں خوشخط اور صیح اندراج کرنے کی بھی ہدایت دی ۔تحصیلداروں کو دائوں وار جمعہ بندی کا نشانہ دیا گیا اور ہدایت دی گئی کہ نقل کا عمل پوری طرح سے جانچ و پڑتال کے بعد کی جائے۔.انہوںنے نا قابل پٹواریوں کے خلاف سخت کاروائی کی بھی ہدایت دی اور نااہل ریوینیو اہلکاروں کی فہرست پیش کرنے کی ہدایت دی تاکہ انہیں deadwood قرار دینے پر غور کیا جا سکے۔انہوںنے اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو کشتواڑ ، ایس ڈی ائیموں کو ان تحصیلداروں کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت دی جو محکمہ کی بہتری کے کام میں ناکام ہونگے۔اجلاس میںاے سی آر کشتواڑ، ایس ڈی ا یم پاڈر ،تحصیلداروں اور دیگر روینیو عملہ نے بھی شرکت کی۔