عاصف بٹ
کشتواڑ//محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس نوجوانوں میں ایک متحرک کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دے رہا ہے، جس کا ثبوت پورے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ضلعی سطح کے متعدد ٹورنامنٹس کا کامیاب افتتاح ہے۔کشتواڑ کا تاریخی چوگن گرائونڈ توانائی سے گونج اٹھا کیونکہ انڈر-19 لڑکوں اور لڑکیوں کے انٹر زونل ڈسٹرکٹ لیول ٹورنامنٹ کا آغاز بڑے جوش و خروش کے ساتھ ہوا۔ اس ٹورنامنٹ میں والی بال، کبڈی اور کھو کھو کے مقابلوں میں مختلف زونز کی ٹیمیں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔کھو-کھو (انڈر 19 گرلز) پدر زون نے فتح حاصل کی، کشتواڑ زون رنر اپ رہا۔ کبڈی (انڈر 19 بوائز)کشتواڑ زون نے گولڈ جبکہ ناگسینی زون نے سلور حاصل کیا۔والی بال (U-19 لڑکے اور لڑکیاں)پدر زون اور ناگسینی زون نے اپنے اپنے زمروں میں فتح حاصل کی۔