عاصف بٹ
کشتواڑ// کشتواڑ پولیس کے سائبر سیل کو موبائل فون غائب ہونے کی مختلف شکایات موصول ہوئیں۔ کافی کوششوں کے بعد کشتواڑ پولس کے سائبر سیل نے 11گمشدہ موبائل فون کو ٹریس کرکے برآمد کیا۔ ایس ایس پی کشتواڑ عبدالقیوم نے برآمد شدہ موبائل فون ان کے جائز مالکان کے حوالے کر دیے۔انہوں نے عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے موبائلز کا خیال رکھیں کیونکہ ان میں ذاتی ڈیٹا ہوتا ہے اور اس کے غلط استعمال کا امکان ہوتا ہے۔ اپنے گمشدہ موبائل فون ملنے پر فون مالکان نے خوشی محسوس کی اور ضلع کشتواڑ پولیس کے تئیں خاص طور پر ایس ایس پی کشتواڑ سے، اپنے گمشدہ موبائلوں کا سراغ لگانے میں ان کا شکریہ ادا کیا۔