عاصف بٹ
کشتواڑ//جمعرات کی صبح مڑواہ میں دریا مدھوسدھر کو پار کرتے ہوئے ڈوبنے والے نوجوان کی نعش دوسرے روز بھی بازیاب نہ ہوسکی۔ دوسرے روز بھی پولیس فوج و مقامی لوگوں نے دریا کے کنارے اسے ڈھونڈنے کی بھرپورکوشش کی لیکن اسکی نعش بازیاب نہ ہوسکی۔ شاکر حسین جمعرات کی صبح دریا مدھوسدھر کو پار کرتے ہوے اپنے بھائی و دوست کے ساتھ ڈوب گیا تھا۔ اگرچہ دو افراد کو بچالیاگیا تاہم شاکر حسین پانی کے تیز بہاو و ڈوب گیا جسکے بعدسے اسے ڈھونڈنے کیلئے پولیس و فوج کی ٹیمیں لگی ہوئی ہیں۔23سالہ شاکر حسین ایم اے کا طالب علم تھا۔