کشتواڑ//عالمی یوم تپ دق پرضلع کشتواڑ میں تقریب منعقد ہوئی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر غلام نبی بلوان نے تپ دق کے خاتمے کے بارے میں عام لوگوں کو بیدار کرنے کیلئے ضلع ٹی بی کنٹرول سوسائٹی کشتواڑ کے زیر اہتمام 300 سے زائد طالب علموں کو ایک ریلی کوہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔اس ریلی کا پیغام ’ٹی بی کے خاتمے کیلئے متحد ہوکر چلو ‘تھا۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر غلام نبی بلوان نے کہا کہ تپ دق کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے فی منٹ تین افراد مرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیماری کے پھیلنے کے بارے میں عوام کو بیدار کرنے کی سخت ضرورت ہے جو قابل روک اور قابل علاج ہے ۔ان کاکہناتھاکہ حکومت نے بیماری کو قابو کرنے کے اقدامات کئے ہیں اور لاکھوں قیمتی جانیں بچائی گئی ہیں۔دیگر مقررین میں ڈاکٹر واجد (ڈی ٹی او)، ڈاکٹر ایم اے ملک (سی ایم او)، ڈاکٹر سنجے پریہار( کنسلٹنٹ فزیشن) اور ڈاکٹر ڈیزی پریہار ( ڈی آئی او کشتواڑ) نے کہا کہ اس دن کو منانے کے پیچھے بنیادی مقصد تپ دق کے خلاف جنگ کرنا ہے کیونکہ اس بیماری نے لاکھوں زندگیوں کا خاتمہ کیا ہے