عاصف بٹ
کشتواڑ //سیکورٹی فورسز نے کشتواڑ ضلع کے پوہی علاقے میں مشترکہ طور تلاشی مہم چلائی گی۔پولیس ذرایع نے بتایا کہ فوج سی آرپی ایف ،ایس او جی و پولیس کی جانب سے مشترکہ کاروائی پوہی علاقے میں چلائی گی تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گی۔ ایس ایچ او کشتواڑ نے تصدیق کرتے ہوے کہا کہ مشترکہ سرچ آپریشن چلایاگیا جو معمول کے مطابق تھا۔انہوں نے بتایا کہ یہ آپریشن یوم جمہوریہ سے قبل سیکورٹی خدشات کے پیش نظر چلائی جارہی ہے اُسے قبل بھی قصبہ میں مشترکہ طور تلاشی کارروائی انجام دی گئی تھی اور آنے والے دنوں میں مزید اسطرح کی کارروائیاں چلائی جائینگی ۔