کشتواڑ//کشتواڑ کے ضلع ترقیاتی کمشنر گلام نبی بلوان کی قیادت میں ضلع سطح کی جائزہ کمیٹی اور ضلع سطح آر ایس ای ٹی آئی مشاورتی کمیٹی کی ما رچ 2017 کے آخر تک کے سہ ماہی جائزہ میٹنگ منعقد کی گئی۔میٹنگ کی توجہ ضلع میں کم سی ڈی تناسب ریکارڈ پر مرکوز تھی۔ایل ڈی او آر بی آئی نے بینکوں پر تناسب میں سدھار کرنے پر زور دیا ۔لائن محکمہ کے کہا گیا کہ وہ سیلف ایمپلائمنٹ سکیم کے کیسوںپر فوری طور سے سپانسر کریں،تاکہ استفادہ حاصل کرنے والوں کو دسمبر 2017سے قبل معاونت حاصل ہو سکے۔محکمہ زراعت اور باغبانی محکموں کو کسانوں کو کے سی سی کے دائرے میں لانے کی ہدایت دی گئی ۔میٹنگ میں چیف پلاننگ آفیسر یاصر بلوان، لئیڈ ڈسٹرکٹ منیجر اشوک کمار بھٹ ،ایل ڈی او آر بی آئی ستیش شرما ،ڈی ڈی ایم نبارڈ نکھل شرما ، ڈائریکٹر آر ایس ای ٹی آئی ایم وائی بھٹ کے علاوہ مختلف بینکوں کے سربراہوں نے بھی شرکت کی۔ایل ڈی ایم کشتواڑ اشوک کمار بھٹ نے مختلف بینکوں کی جانب سے حاصل کئے گئے نشانہ کی جانکاری دی۔