سرینگر/کشتواڑ میں بدھ کو مسلسل دوسرے روز کرفیو کا نفاذ جاری ہے۔
یہ کرفیو گذشتہ روز بندوق برداروں کے ہاتھوں آر ایس ایس لیڈر چندرکانت پر حملہ کے بعد عاید کیا گیا تھا۔
اس حملے میں چندر اور اس کا ایک محافظ ہلاک ہوگئے تھے۔
ذرائع کے مطابق چندر کی آخری رسومات آج کشتواڑ میں انجام دی جارہی ہیں جس کیلئے حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
ضلع کمشنر کشتواڑ اے ایس رانا کے مطابق کشتواڑ میں کرفیو جاری ہے اور قصبے میں فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔
انہوں نے تاہم کہا کہ کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔