سرینگر//ضلع کشتواڑ میں پیر کے روز جنگجوﺅں کے ایک حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جنگجوﺅں نے ضلع کے دچھن نامی علاقے میں پولیس والوں کو حملے کا نشانہ بنایا۔
ابتدائی اطلاعات میں بتایا جارہا ہے کہ اس حملے میں ایک پولیس اہلکار کی موت واقع ہوگئی جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے