عاصف بٹ
کشتواڑ//کشتواڑ ضلع میں موبایل انٹرینٹ سروس کو جمعہ کی دیررات بحال کردیاگیا جسکے بعد تاجروں و طلبہ نے راحت کی سانس لی ۔ ایم ایل ڈوڈہ معراج ملک کی گرفتاری کے بعد جہاں انتظامیہ نے حفاظتی انتظامات کو سخت کیا تھا وہیں موبایل انٹرنیٹ سروس کو بھی بند کردیاتھا ۔تین روز تک مسلسل بند رہنے کے بعد جمعہ کی دیررات کو 5جی سروس کو بحال کیاگیا جسکے بعد سے عوام نے راحت کی سانس لی۔اس دوران ضلع کشتواڑ میں پٹرول پمپوں پر مسلسل گاڑیوں کی بھاری بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے۔بڑی گاڑیوں کیلئے سڑک ہنوز بند ہے جسکے سبب تیل کی سپلائی متاثر ہورہی ہے اور کشتواڑ میں پٹرول کا بحران پیدا ہوا ہے ۔ انتظامیہ کی خاموشی سے عوام مشکلات سے دوچارہورہی جہاں پمپ مالکان من مانی طور تیل بیچ رہے جسکا خمیازہ عوام کو بھگتناپڑرہا ہے۔