عاصف بٹ
کشتواڑ/ / جمعہ و سنیچر کی درمیانی شب ضلع کشتواڑ کے میدانی علاقوں میں ہوئی بارشوں و ژالہ باری کے سبب میوہ باغات کو بھاری نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق سنیچر کی صبح کی گھنٹوں تک ہوئی تیز بارشوں و زالہ باری سے میوہ باغات کو بھاری نقصان پہنچاہے ۔متعدد علاقوں سےلوگوں نے بتایا کہ میوہ سے باغات پر چڑھے پھول گرگئے ہیں جسکے سبب کسانوں کے چہروں پر مایوسی چھاگئی ہے۔ وہیں اگرچہ دن بھر موسم ابرآلودرہا تاہم شام کے وقت پھر سے تیز بارشیں ہوئی جو دیرگئے تک جاری تھیں۔ بالائی علاقوں میں تازہ برفباری درج کی گئی۔ سنتھن و مرگن ٹاپ پر کئی انچ تازہ برفباری ہوئی جسکے سبب سنتھن سڑک کو حکام نے آمدورفت کیلئے بند کردیا ۔حکام نے بتایا کہ چھ انچ سے زیادہ برفباری سنتھن پر درج کی گئی ہے، اگرچہ بر ف ہٹانے کا عمل جاری تھا تاہم مسلسل ہورہی برفباری کے سبب اسے بند کردیاگیا۔ موسم میں آئی تبدیلی کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں بھی نمایا ںکمی درج کی گئی اور لوگوں نے دوبارہ سے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کیا۔ بارشوں کے سبب قصبہ و گردنواح کے علاقہ جات کی سڑکوں نے تالاب کی شکل اختیار کی اور نالیوں کا سارا گندہ پانی سڑک پر جمع ہوگیا تھا ۔
کشتواڑ میں بارشیں ،ژالہ باری سے میوہ باغات کونقصان | سنتھن ٹاپ پر تازہ برفباری کے بعد شاہرہ آمدورفت کیلئے بند
