عاصف بٹ
کشتواڑ//جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے چھاتروبیلٹ میں جاری انسدادِ ملی ٹینسی کارروائی کو جمعہ کے روز مزید تیز کر دیا گیا ہے جہاں سیکورٹی فورسز جیشِ محمد سے تعلق رکھنے والے تین ملی ٹینٹوں کو تلاش کر کے بے اثر بنانے میں مصروف ہیں۔یہ آپریشن 18 جنوری کو علاقے میں شروع کیا گیا تھا جس کے دوران مندرال سنگھ پورہ کے قریب جنگل میں شدید جھڑپ ہوئی جس میں ایک پیرا ٹروپر جاں بحق جبکہ چھ فوجی زخمی ہو گئے تھے۔اگرچہ ملی ٹینٹ گھنے جنگلات اور دشوار گزار پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم سیکورٹی فورسز نے چار فٹ سے زائد برف باری کے باوجود ان کی تلاش جاری رکھی۔اس دوران 22جنوری کو مالی ارئیگام اور 25جنوری کو جنسیر کنڈوار میں مزید دو مقابلے ہوئے لیکن ملی ٹینٹ ایک بار پھر جنگل کے اندرونی حصوں میں چھپنے میں کامیاب ہو گئے۔