عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے بالائی و میدانی علاقوں میں دوسرے روز بھی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری رہا جسے عام زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے جبکہ درجہ حرارت میں بھی نمایا ںکمی درج کی گئی۔ جہاں بالائی و میدانی علاقوں میں جم کر بارشیں ہوئیں وہیںدوسرے روز بھی پہاڑی مقامات پر تازہ برف باری بھی درج کی گئی۔ بارشوں کے سبب ضلع بھر میں عام زندگی بری طرح مفلوج ہوکررہ گئی اور لوگوں نے گھروں میں رہنے کو ہی ترجیح دی۔ بالائی علاقہ جات مڑواہ، دچھن ،واڑون ،پاڈر، مچیل ،چھاترو ،چنگام ،مغل میدان، کیشوان، ٹھاکرائی،سروڈ ،درابشالہ و بونجواہ میں بارشوں کے سبب عام زندگی مفلوج ہوئی۔اس دوران دوسرے روز بھی سنتھن اننت ناگ قومی شاہرہ بند رہی جبکہ مرگن سڑک پر آمدرفت معطل رہی۔ ضلع کی متعدد اندرونی سڑک رابطے پسیاں گرآنے کے سبب متاثر ہوئی جن پر بعد دوپہر آمدورفت کو بحال کردیاگیا۔ پاڈر کے چسوتی علاقہ کو جوڑنے والی سڑک مسو نالے کے قریب پانے کے تیز بہائو سے دھنس گئی جس سے سڑک رابطہ منقطع ہوگیا جسکے بعد اس سڑک کو آمدرفت کیلئے بندکردیاگیا۔ اس دوران درابشالہ میں قایم ہائی سکول درابشالہ کی عمارت کو اسوقت جزوی نقصان پہنچا جب سکول کی دیوار دھنس گئی۔