عاصف بٹ
کشتواڑ//عیدالاضحی کے موقعہ پر انتظامیہ کی جانب سے جمعرات کی صبح ہی ضلع بھر میںتھری جی ،فور جی اور فائیو جی انٹرینٹ خدمات کی رفتار کم کرکے ٹوجی کردیاگیاتھا جسے جمعرات کی شام بحال کردیاگیاتھا ۔
برااڈبینڈانٹرنیٹ کی رفتار بھی کم کرکے اسکی سپیڈ کوٹوجی کیاگیاتھا جسکے سبب ضلع بھر میں عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔انٹرنیٹ رفتار کم ہونے کے سبب لوگوں کو عید پیغامات رشتہ داروں اور دوستوں کو بھیجنے میںسخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔تاہم قریب پندرہ گھنٹے بعد شام چھ بجے انٹرنیٹ مکمل طور بحال کردیاگیا ۔