آصف بٹ
کشتواڑ //خطہ چناب کے کشتواڑ علاقے میں ایک المناک حادثے میں چار مسافر لقمہ اجل بن گئے جبکہ دو افراد ہنوز لاپتہ ہے جن کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔ ادھر مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سہنا نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ۔کشتواڑ کے ماسو پیڈر علاقے میں سڑک کا ایک المناک حادثہ پیش آیا جس دوران چار مسافر لقمہ اجل بن گئے جبکہ دو ہنوز لاپتہ ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ مسافر سے بھری ایک گاڑی ڈرائیور کے قابوسے باہر ہوئی اور گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں اس میں سوار چار افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ عین شاہدین کے مطابق ایک بولیرو گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے چار افراد کی موت ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ حادثہ پیش آنے کے ساتھ ہی مقامی لوگوں نے سیول و پولیس انتظامیہ کے ساتھ وہاں بچائو آپریشن شروع کر دیا اور چار افراد جو موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئے کی نعشیں باز یاب کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کی شناخت راج کمار، مکیش کمار، حقیت سنگھ، اور ستیش کمار کے طور پر ہوئی ہے، سبھی گڑھ، پڈر، کشتواڑ کے رہنے والے ہیںجبکہ دو دیگر لاپتہ ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کشتواڑ ضلع میں اتوار کو ایک گاڑی کے حادثے کا شکار ہونے سے چار افراد ہلاک اور دو لاپتہ ہو گئے۔ انہوںنے کہا کہ پدر سے ماسو گاؤں کی طرف جا رہی تھی کہ ایک گاڑی کھائی میں گر گئی۔ جس کے نتیجے میں اس میں سوار چار افراد از جاں ہو گئے جبکہ دو دیگر لاپتہ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلا ش بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔ ادھر مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے ایکس پر لکھا ’’ ابھی یہ جان کر دکھ ہوا کہ گاڑی میں سفر کرنے والے مسافروں میں سے 4 موقع پر ہی مردہ پائے گئے ہیں۔ ڈرائیور سمیت دو دیگر افراد کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ سوگوار خاندانوں سے میری دلی تعزیت ہے ۔ ‘‘ لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہانے کشتواڑ کے سنیاس علاقے کے قریب ایک سڑک حادثے میں جانوں کے ضیاع پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے ایک تعزیتی پیغام میںکہا ہے ،’’ کشتواڑ میں ایک المناک سڑک حادثے کی وجہ سے جانوں کے ضیاع پر غمزدہ ہوں۔ دُکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں اُن لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اَپنے عزیزوں اورپیاروں کو کھو دیا ہے۔‘‘وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کشتواڑ ضلع کے پڈر علاقے سانیا س میں ہونے والے حادثے میں چار افراد کی المناک موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس واقعے کو قیمتی انسانی جانوں کا بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں کے لئے دعا کی کہ اللہ انہیں اس مشکل وقت میں صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کہ ان کا دفتر ضلع انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، جو حادثے کے بعد اب تک لاپتہ دو افراد کی تلاش کے لیے تمام ممکنہ کوششیں کر رہی ہے۔یہ حادثہ خطے میں غم و اندوہ کی فضا پیدا کر گیا ہے، اور وزیر اعلیٰ نے اس مشکل گھڑی میں تمام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا وعدہ کیا۔