گندو // کشتواڑ ضلع کا زمےنی رابطہ بقیہ دنیا کے ساتھ مسلسل تےسرے روز بھی منقطع رہا جس سے سےنکڑوں درماندہ مسافروں کو6 کلو مےٹر کا انتہائی دشوار گزار سفر پےدل طے کرنے کے بعد گاڑی سڑک تک پہنچنا پڑا ۔متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر مہندر کمار شرما کے مطابق اتوار کے روز بھی چٹانیں کھسکنے کا سلسلہ جار ی رہا جس کی وجہ سے مرمت کا کام نہ ہو سکا۔ اگر چہ صبح پسی ہٹانے کاکام شروع کیاگیا تھا لیکن سے پتھر گرنے لگے جس سے کئی مزدور بال بال بچ گئے ، جب کہ شام کے وقت مزید ایک پسی آ گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج یعنی پیر کو اگر ملبہ گرنے کا سلسلہ تھما تو بھی شاہراہ کو آمد و رت کے قابل بنانے میں مزید دو دن لگیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز کشتواڑ بٹوت شاہراہ کا کئی سو فٹ حصہ دربشالہ کالگاڑی کے قریب نکل گےا تھا جس سے مکمل طور پر کشتواڑ باقی رےاست سے آج بھی منقطع رہا جس سے اس شاہراہ ہر سفر کر رہے ہزراوں درماندہ مسافروں کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے خا ص کر بزرگ و بچوں کو سخت مشکلات اس پےدل سفر مےں ہو رہا ہے۔ اس دوران کے اے ایس کے پر امتحانات میں شرکت کے لئے کئی امیدوار،جن میں بیشتر تعداد خواتین کی تھی ڈوڈہ اور جموں نہیں پہنچ پائے۔