اشتیاق ملک
ڈوڈہ //کشتواڑ بٹوت قومی شاہراہ پر پل ڈوڈہ گڈسو کے مقام پر ہفتہ کے روز پیش آئے دلدوز سڑک حادثہ میں ایک سترہ سالہ لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق و لڑکی زخمی ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق ہفتہ کو دوپہر کشتواڑ بٹوت قومی شاہراہ گڈسو پل ڈوڈہ کے نزدیک ایک الٹو گاڑی زیر نمبر JK17A-4753ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر دریائے چناب کے کنارے جاگری جس کے نتیجے میں ایک لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق و 1لڑکی زخمی ہوئی۔ اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور بچاؤ کاروائی شروع کی۔ بچاؤ کاروائی کے دوران گاڑی میں سوار تینوں افراد کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا جہاں پر محمد عمران (46)ولد شمس الدين ساکنہ سروڑ کشتواڑ و ثمیہ بانو (17)دختر ریاض احمد ساکنہ بھیلا ڈوڈہ کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا جبکہ اقراء بانو (17)دختر تنویر احمد ساکنہ سروڑ کشتواڑ جی ایم سی میں زیر علاج ہے۔