کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر پرانے ڈی سی کمپلیکس دفتر پر بڑی تعداد میں لوگوں اور یوتھ نیشنل کانفرنس کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس موقعہ پر ضلع صدریوتھ نیشنل کانفرنس ڈی ڈی فاروق نے لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکامی پر بی جے پی ۔پی ڈی پی مخلوط سرکار پر شدیدتنقید کی۔انہوں نے کہا کہ کشتواڑ میں بجلی اور تیل خاکی سپلائی کرنے میں حکومت ناکام ہوچکی ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ان کاکہناتھاکہ پی ڈی پی ۔بی جے پی حکومت سخت سردی کے موسم میں کشتواڑ میں بنیادی سہولت نہیں پہنچاپائی ۔جوائنٹ سکریٹری جموں صوبہ امتیاز زرگر نے کہا کہ حکومت کشتواڑ میں لوگوں کو بنیادی سہولیات اور بہتر سڑک رابطے کے ساتھ ساتھ پیٹرول ، ڈیزل،تیل خاکی،ایل پی جی سپلائی فراہم کرنے میں غیر سنجیدہ ہے جس کے باعث لوگ پریشان حال ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشتواڑ۔ٹھاٹھری سڑک رابطہ پوری طرح نہیں کھلا ہے اورپیٹرول ،ڈیزل اور ایل جی پی کی عدم دستیابی بحرانی شکل اختیار کرتی جارہی ہے۔ضلع سکریٹری یوتھ نیشنل کانفرنس آصف قاضی نے حکومت پر زور دیاکہ وہ لوگوں کو راشن اور مٹی کے تیل کی فراہمی کرے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے دوسرے علاقوں کی طرح ہر کنبے کو 35کلو راشن فراہم کیاجائے۔احتجاج میں عبدالمجید شاہ صدر لیبر سیل،خالد حسین میر سٹی صدر،نذیر احمد بلاک صدر مڑواہ،محمد رزاق سرپنچ، محمد رمضان ملک شال ہیں۔