عاصف بٹ
کشتواڑ // محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق سوموار کی صبح ہی ضلع کشتواڑ کے بالائی علاقوں میں برفباری و میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جو دیرگئے تک جاری رہا۔ ضلع کے دورافتادہ علاقہ مڑواہ، واڑون، دچھن،چھاترو، مچیل، پاڈر ،بونجواہ ،سنتھن،کیشوان کے اوپری علاقوں میں تازہ برفباری کی اطلاع موصول ہوئی ہےجسکے سبب ان علاقوں میں عام زندگی بری طرح مفلوج ہوکررہ گئی ۔سب ڈویژن چھاترو کے اوپری علاقوں میں بھی برفباری ہوئی ۔ سنتھن اننت ناگ قومی شاہراہ مسلسل آمدورفت کیلئے بند ہے ۔سنتھن ٹاپ و مرگن ٹاپ پر بھی برفباری ہونے کی اطلاع ہے جبکہ ضلع کے میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارشوں کے سبب عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔