کشتواڑ//کشتواڑ ۔سنتھن۔اننت ناگ قومی شاہراہ دہائیوں سے خستہ ہے ،جسکی وجہ سے مقامی لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ مقامی لوگوں نے کشمیر اعظمیٰ کو بتایا کہ دہائیوں سے یہ شاہراہ حادثات کی شاہراہ بن گئی ہے اور سرکار نے اس پر مرمت کرنے کے لئے کوئی پہل شروع نہیں کی ہے۔ان لوگوں کا کہنا ہے کہ چند سال قبل شاہراہ کو کشادہ کرنے کا کام شروع کیا گیا تھا اور سنتھن تک جزوی طور اس کی مرمت کی گئی لیکن کشتواڑ سے سنتھن تک کے80کلو میٹر لمبی سڑک پر کام سست رفتاری سے ہو رہا ہے،جس سے لوگوں کے مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ سڑک کی خستہ حالی کو وجہ سے امسال اس پر کافی حادثات رونما ہوئے ہیں،پھر بھی سرکار خواب غفلت میں ہے۔انہوںنے کہا کہ یہ سڑک ضلع کی شہہ رگ ہے لیکن حُکام اس پر صدق دلی سے کام نہیں کررہے ہیں۔اس پر سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں چلتی ہیںلیکن سڑک اتنی خراب ہے کہ معمولی سی بارش کی وجہ سے اس پر چلنا کافی جان لیوا ہوتا ہے۔انہوںنے حُکام سے سا شاہراہ پر معیاری کام کی یقین دہانی کرنے اور سکے لئے مقرر وقت تعین کرنے کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ لوگوں کو راحت ہو۔