عظمیٰ ویب ڈیسک
کشتواڑ/جموں و کشمیر پولیس نے ہفتہ کو دہشت گردی نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ضلع کشتوار میں 26 رہائشی مقامات پر تلاشی کارروائیاں انجام دیں۔
پولیس کے مطابق چھاپوں میں حزب المجاہدین کے مطلوب دہشت گرد محمد امین بٹ عرف ’جہانگیر سروڑی‘ کے گھر سمیت ان دہشت گردوں کے رہائشی مقامات کو نشانہ بنایا گیا جو اس وقت پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں بیٹھے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ یہ دہشت گرد سرحد پار سے اسلحہ اور گولہ بارود اسمگل کرنے میں ملوث ہیں اور علاقے میں تخریبی سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی دہشت گردی کے پورے ماحولیاتی نظام کو جڑ سے ختم کرنے کی ایک اہم کڑی ہے اور آئندہ بھی ایسے آپریشن جاری رہیں گے۔
کشتوار میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن ، 26 گھروں پر بیک وقت چھاپے
