سرینگر/ضلع مجسٹریٹ کشتوار، انگریز سنگھ رانا نے منگل کو ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے دفعہ144کے تحت قصبہ کشتوار میں نماز جمعہ کے بعد ہر قسم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عاید کردی۔
ایک آرڈر میں بتایا گیا ہے کہ بعض سیاسی لیڈر جمعہ اجتماعات کی آڑ میں مظاہرے کرتے ہیں اوراس طرح کی صورتحال سے حساس قصبے میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوکر بعد میں امن و قانون کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔
آرڈر میں مزیدبتایا گیا ہے کہ قصبہ کشتوار میں جمعہ نماز کے بعد سبھی قسم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عاید کی جاتی ہے اور اس حکم کا اطلاق اگلے احکامات تک جاری رہے گا۔