سرینگر/کشتوار کے مرواہ علاقے میں جمعہ کو جنگجوئوں اور فورسز کے مابین شروع ہوئی معرکہ آرائی کے دوران ریاستی پولیس کے دو ایس او جی اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ معرکہ اُپان نامی گائوں میںاُس وقت شروع ہوا جب فورسز نے یہاں ایک مصدقہ اطلاع کے بعد تلاشی آپریشن ہاتھ میں لیا۔
مذکورہ ذرائع نے مزید کہا کہ چھپے جنگجوئوں نے ابتدائی مرحلے میں ہی فورسز پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
فورسز نے فائرنگ کا جواب دیا جس کے بعد باضابطہ معرکہ آرائی شروع ہوئی جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی۔
حکام کے مطابق فوج کو علاقے کی طرف روانہ کیا گیا ہے اور جنگجو اُن کے محاصرے میں ہیں۔