سرینگر/فورسز نے سنیچر کو کشتوار کے جنگلات میں جنگجوئوں کو تلاشنے کیلئے تربیت یافتہ کتوں کی خدمات حاصل کرتے ہوئے جنگجوئوں کیخلاف اپنا آپریشن دوسرے روز بھی جاری رکھا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز کشتوار کے کیشون علاقے میں جنگجوئوں اور فورسز کا آمنا سامنا ہوا تھا جس کے دوران طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔
حکام کے مطابق جنگجوئوں اور فورسز کے مابین گولیوں کے تبادلے کے بعد جب جائے واردات کا معائینہ کیا گیا تو وہاں خون کے دھبے پائے گئے جس کے بعد تربیت یافتہ کتوں کی خدمات حاصل کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ آخری اطلاعات ملنے تک کشتوار کے جنگلی علاقے میں فورسز آپریشن جاری تھا۔