نئی دہلی//مرکزی حکومت نے منگل کو کہا کہ 14ویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات کے مطابق کسی بھی ریاست کو اسپیشل اسٹیٹ کا درجہ دینے کا التزام ختم کر دیا گیا ہے۔
لوک سبھا میں منگل کے روز وقفہ سوال کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاستوں کو ترقیاتی کاموں کے لیے معاشی پیکج کی امداد دیتی ہے۔
ریاستوں کے محصولات نقصان کو دیکھتے ہوئے مرکزی التزامات کے تحت گرانٹ کی رقم جاری کی جاتی ہے۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 14ویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات کے مطابق کسی بھی ریاست کو اسپیشل اسٹیٹ کا درجہ دینے کا التزام ختم کر دیا گیا ہے۔