عظمیٰ نیوز سروس
پلوامہ//ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے کل ایک میٹنگ میں محکمہ آر ڈی ڈی اور کے پی ڈی سی ایل کی طرف سے ڈسٹرکٹ کیپکس پلان 2022-23 کے تحت کئے گئے کاموں کی طبعی اور مالی صورتحال کا جائزہ لیا۔ضلع کیپکس 2023-24ء کے تحت ضلع میں آر ڈی ڈی اور کے پی ڈی سی ایل کے حوالے سے اَب تک 2,471 کاموں کی منظوری دی گئی ہے اور تمام منظور شدہ کاموں کو ٹینڈر وں میں ڈال دیا گیا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر کہا کہ منظور شدہ کاموں میں سے آج تک صرف 950 کام ہی الاٹ کئے گئے ہیں۔انہوں نے زمین کاموں کی اَنجام دہی کے حوالے سے کارکردگی کا مشاہدہ کرتے ہوئے اے سی ڈی ، ایس اِی پی ڈی ڈی ،ایگزیکٹیو اِنجینئر کو ہدایت دی کہ آر اِی ڈبلیو الاٹمنٹ کے عمل کو تیز کرنے کے لئے اور الاٹ کئے گئے کاموں کو زمینی سطح پر کرنے کے لئے تین دِن اور ٹینڈرنگ کے عمل کو مکمل کرنے کے لئے 10دِن کی ٹائم لائن مقرر کرتا ہے۔ترقیاتی کمشنر نے اَفسران کو ہدایت دی کہ کسی بھی آفیسر کی جانب سے کسی بھی قسم کی کوتاہی کو اَب سنجید گی سے نمٹاجائے گا۔اے سی ڈی اور ایس اِی کے پی ڈی سی ایل کو ہدایت دی دی گئی کہ وہ ڈی ڈیسی کو ٹینڈرنگ الاٹمنٹ کی پیش رفت اور زمین پر فزیکل ایگزیکیوشن کے حوالے سے روزانہ کی پیش رفت کی رِپورٹ پیش کریں۔ بلا ک ڈیولپمنٹ آفیسر وں اور ایگزیکٹیو اِنجینئر کے پی ڈی سی ایل کو ہدایت دی گئی کہ وہ اَپنے اَپنے دائرہ اِختیار میں ہر کام کار روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیں تاکہ کاموں کو جلد مکمل کیا جاسکے تاکہ عام لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے مطلوبہ اہداف حاصل کئے جاسکیں۔اے سی ڈی اور ایس اِی کے پی ڈی سی ایل نے چیئر کو یقین دِلایا کہ تمام الاٹ شدہ کام ایک ہفتے کے اَندر مثبت طور پر زمین پر شروع کئے جائیں گے۔ترقیاتی کمشنر نے تمام اَفسران سے کہا کہ وہ متعلقہ خزانے کو کام کے بِلوں کی بروقت جمع کرنے کو یقینی بنائیں۔