کٹھوعہ //نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے نئی فروٹ منڈی کٹھوعہ میں ایک نمائش اور کسان میلے کا افتتاح کیا۔ یہ پروگرام آتماکے تحت منعقد کیا گیا تاکہ کسانوں میں دیرپا اور نفع بخش کاشتکاری کے طور طریقوں کے بارے میں بیداری پیدا کی جاسکیں۔ڈاکٹر نرمل سنگھ نے اس طرح کی نمائشوں کی افادیت کی اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگراموںکی بدولت سال 2022 ء تک کسانوں کی آمد ن میں دوگنا کر نے کے وزیر اعظم کے خواب کو شرمند ہ تعبیر کرنے میں مددملے گی۔اس موقعہ پر نائب وزیرا علیٰ نے کہا ہے کہ حکومت نے زرعی پیداوار کی اچھی قیمت دِلانے اور کالا بازاری سے چھٹکارا دِلانے کے لئے پیداوار خریدنے کے لئے مرکز قائم کئے۔ا نہوںنے مربوط کاشتکاری اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ کسانوں کی اقتصادیات کو فروغ حاصل ہوسکے۔انہوںنے کہا کہ حکومت نے کئی کسان دوست سکیمیں اور پروگرام شروع کئے ہیں تاہم کسانوں کو آگے آکر ان سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔انہوںنے ڈی سی کٹھوعہ رمیش کمار کو ہدایت دی کہ وہ ڈرپ اری گیشن کے حوالے سے ایک مثالی گائوں قائم کرنے کیلئے ایک گائوں کی نشاندہی کریں۔نائب وزیرا علیٰ نے میلے میں لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کیااور کسانوں کے ساتھ استفسار کیا۔ انہوںنے اس طرح کے میلے منعقد کرنے کے لئے محکمہ زراعت کی ستائش کی۔ڈاکٹر نرمل سنگھ نے نئی بس سٹینڈ کٹھوعہ میں ایک کروڑ 55لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہو رہے شلٹر شیڈ کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔کسانوں کی بہبود سے متعلق جموں وکشمیر مشاورتی بورڈ کے وائس چیئرمین دلجیت سنگھ چب نے کہا کہ بدلتے ہوئے موسمی حالات اور فصلوںکی پیداوار پر پڑنے والے اس کے اثرات کی طرف خصوصی توجہ دی جانی چاہئے۔ انہوںنے سکیموں کی مؤثر عمل آوری پر بھی زور دیا۔اس مو قعہ پر ایم ایل اے کٹھوعہ راجیو جسروٹہ نے نائب وزیراعلیٰ کو جانکاری دی کہ کٹھوعہ کنال کی تجدید کاری کیلئے نبارڈ نے 24کروڑ روپے کا پروجیکٹ منظور کیا ہے۔اس موقعہ پر انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔