سرینگر// وادی کے مختلف علاقوں میں کھادوں کی سپلائی سٹاک اور بِکری کا جائزہ لینے اور براہ راست فوائد کی منتقلی کی پیش رفت کاجائز ہ لینے کےلئے ناظم زراعت کشمیر سید الطاف اعجاز اندرابی کی صدارت میں آفیسران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ناظم زراعت نے تمام شرکاءکے علاوہ افسران پر زوردیا کہ وہ پرچون کھاد ڈیلروں کو پی او ایس مشینوں کے ذریعے کھادوں کی فروخت کے بارے میں جانکاری فراہم کریں۔ناظم زراعت نے وادی میں کام کرنے والی تمام کھاد کمپنیوں پر نان ایف سی او آر گنک/بائیو فرٹیلزائرس اوراس قسم کی دیگر اشیا¿ کی وادی در آمد کا سلسلہ فوری طور روک پر زوردیا جن پر ایگریکلچر پرڈکشن محکمہ کی طرف سے پہلے ہی پابندی عائد کی جاچکی ہے۔ناظم زراعت نے محکمہ کی انفورسمنٹ ایجنسی پر سرکاری حکمنامے کی من وعن عمل آوری کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔اس سے قبل مختلف کھاد کمپنیوں کے نمائندوں نے مختلف اقسام کی کیمیکل کھادوں کے سٹاک اور سپلائی پوزیشن کے بارے میں جانکاری دی۔