عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کرشی وگیان کیندر (KVK) بڈگام نے وائس چانسلر سکاسٹ پروفیسر نذیر احمد گنائی کی قیادت میں ہفتہ کو ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔ پروگرام کا مقصد قبائلی کسانوں کو بااختیار بنانا ہے۔ تقریب کی صدارت پروفیسر(ڈاکٹر)ریحانہ حبیب کانٹھ، ڈائریکٹر ایکسٹینشن نے کی، جنہوں نے مستفید ہونے والے کسانوں سے بات چیت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسرریحانہ نے مسلسل ہینڈ ہولڈنگ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پر مبنی تکنیکی مداخلتوں کو متعارف کروا کر قبائلیوں کی سماجی و اقتصادی حالت کو بہتر بناتا ہے۔انہوں نے پائیدار زرعی ترقی کے حصول اور دیہی معاش کو بہتر بنانے کے لیے سائنسی طریقوں کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔