عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کشمیر میں زعفران کی صنعت کو تقویت دینے کے ایک اہم اقدام کے تحت تجارت و صنعت کے مرکزی مرکزی وزیر مملکت جتن پرساد نے کل انڈیا انٹرنیشنل کشمیر زعفران ٹریڈ سینٹردسو پانپور کا دورہ کیااور مرکز کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا کرکے جدید ترین پروسیسنگ یونٹ کا جائزہ لیا۔ سنٹر کے مختلف بلاکوںمیں افسران نے یونٹ کی طرف سے کسانوں کو فراہم کی جانے والی جدید سہولیات اور خاطر خواہ مدد کے بارے میں اچھی طرح سے آگاہ کیا۔ پرساد نے زعفران کی صنعت کے فروغ اور ترقی پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے (FPOs) اور زعفران کے کاشتکاروں کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن کیا۔ پرساد نے جموں و کشمیر کے کسانوں کی ترقی کے لیے مرکزی حکومت کے عزم کو دہرایا۔اس موقعہ ہرڈائریکٹر زراعت کشمیر چوہدری محمد اقبال ڈائریکٹر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن اور دیگر متعلقہ افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔