کسانوں کو دہلیز پرزرعی سہولیات کی فراہمی|| کسان خدمت گھروںکا قیام

Mir Ajaz
2 Min Read

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//پرنسپل سکریٹری اے پی ڈی شیلندر کمار نے کل زرعی کمپلیکس لال منڈی سری نگر میں کشمیر اور جموں ڈویژن کے کرشی ادھیامیوں کے ساتھ کسان خدمت گھر KKGs کے قیام پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک باہمی میٹنگ کی صدارت کی۔پرنسپل سکریٹری نے متعلقہ اضلاع کے کرشی ادھیامیوں کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام تیاریوں کو حتمی شکل دیں تاکہ اگست کے پہلے ہفتے کے مقررہ وقت تک KKGs کو فعال بنایا جا سکے۔پرنسپل سکریٹری نے کہا کہ آنے والے دنوں میں، یہ مراکز (KKGs) مرکز بن جائیں گے جہاں سے کسانوں کو سرکاری اسکیموں، زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں جدید رجحانات اور ٹیکنالوجیز اور زراعت کی معلومات تک آسانی سے رسائی حاصل ہو گی۔میٹنگ میں دیگر کے علاوہ اضلاع کے کرشی ادھیامیوں، ڈائریکٹر زراعت کشمیر چوہدری محمد اقبال اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ادھرڈائریکٹر زراعت کشمیر چودھری محمد اقبال نے کل ضلع بڈگام کا ایک توسیعی دورہ کیا۔ انہوں نے ضلع کے کئی علاقوں (بشمول ناربل، کاووسہ، چیوڈارہ، زنیگام،آری زال، نوپورہ، اور سب ڈویژن خانصاحب اور بیروہ کے دیگر علاقوں میں زرعی فصلوں کے کھیتوں (دھان کے کھیت، سبزیوں کے کھیتوں، مکئی کے کھیت) کا معائنہ کیا۔ن خدمت گھر کے کے جی بگرو بڈگام کے دورے پر ڈائریکٹر زراعت نے کسانوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

Share This Article