سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں کریم آباد نامی گائوں میں منگل کو فورسز اور مظاہرین کے مابین جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
یہ جھڑپیں گائوں میں فورسز آپریشن کے دوران ہوئیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق فورسز کی ایک بھاری تعداد نے علی الصبح کریم آباد کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشیوں کا آغاز کیا۔
اس دوران مقامی لوگ سڑکوں پر آئے اور انہوں نے فورسز آپریشن ناکام بنانے کیلئے اہلکاروں کو سنگباری کا نشانہ بنایا۔
فورسز نے بھی جوابی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ٹیر گیس کے گولے داغے اور پیلٹ فائر کئے۔
ذرائع نے کہا کہ کئی گھروں کی تلاشی کے بعد فورسز نے اپنا آپریشن ختم کرلیا۔