سرینگر//منگل کی صبح بارہمولہ کے کریری علاقے میں اُس جگہ فائرنگ کا سر نو آغاز ہوگیا جہاں گذشتہ روز جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے مابین شدید تصادم ہوا تھا۔
حکام کے مطابق فورسز نے جنگجو مخالف آپریشن رات کیلئے معطل رکھا تھا اور آج صبح آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق طرفین کے مابین شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز کریری میں 2 جنگجو،2سی آر پی ایف اہلکار،1فوجی اور 1ایس پی او سمیت6افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
کریری تصادم گذشتہ روز صبح شروع ہو ا تھا جو آج دوسرے دن میں داخل ہوگیا۔