سرینگر//شمالی کشمیر میں بارہمولہ ضلع کے کریری علاقے میں پیر کو سیکورٹی فورسز نے لشکر طیبہ سے وابستہ دو جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا۔یہ تصادم جنگجوﺅں کے فورسز پر حملے کے بعد شروع ہوا جس میں دو سی آر پی ایف اہلکار اور ایک ایس پی او ہلاک ہوئے تھے ۔
آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ جاری تصادم آرائی میں دو جنگجوجاں بحق ہوئے ہیں ۔
نیوز ایجنسی کے مطابق مارے گئے جنگجوﺅں کی تحویل سے وہ بندوق بھی بر آمد کی گئی ہے جو انہو ں نے تصادم آرائی سے قبل فورسز اہلکاروں پر حملے کے دوران چھینی تھی۔اس حملے میںدو سی آر پی ایف اہلکار اور ایک ایس پی او ہلاک ہوئے تھے۔
مارے گئے ایک جنگجو کی شناخت اندرگام پٹن کے عنایت اللہ کے طور ہوئی ہے۔
کریری علاقے میںجنگجو مخالف تلاشی آپریشن اُس حملے کے بعد شروع کیا گیا تھا جس میں دو سی آر پی ایف اہلکار اور ایک ایس پی او ہلاک ہوئے تھے۔