سرینگر// شمالی کشمیر میں بارہمولہ ضلع کے کریری علاقے میں جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے مابین گذشتہ دو روز سے جو تصادم جاری ہے اُس میں منگل کو تیسرا جنگجو جاں بحق ہوگیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق رات بھر آپریشن معطل رکھنے کے بعد جب فورسز نے آج صبح جنگجو مخالف آپریشن دوبارہ شروع کیا تو طرفین کی گولی باری میں تیسرا جنگجو جاں بحق ہوگیا۔
نیوز ایجنسی نے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ مرنے والا تیسرا جنگجو غالباً غیر مقامی ہے اور وہ ایک زیر زمین کمین گاہ میں چھپا تھا جس کو فورسز نے بارودی دھماکے سے اُڑایا ۔
دریں اثناءآخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں فورسز کا تلاشی آپریشن جاری تھا۔
کریری تصادم میں 3جنگجو،2سی آر پی ایف اہلکار،1ایس پی او،2فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔