عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کرگل وجے دیوس کے موقع پر کرگل جنگ کے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، کرگل وجے دیوس پر، میں ان بہادر سپاہیوں، افسران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنہوں نے مادر وطن کی خودمختاری اور سالمیت کی حفاظت کے لیے شاندار بہادری اور قربانی کے جذبے کا مظاہرہ کیا۔میں کرگل جنگ کے ہیروز کے خاندانوں کے سامنے احترام کے ساتھ جھکتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان کی قربانیوں اور قوم کی خدمت کے لیے ہمیشہ ان کے مقروض ہیں۔