کنگن//کرگل ضلع میں پیر کومقامی مسلمانوں نے رضاکارانہ طور پر ایک عیسائی کی آخری رسومات ادا کیں جس کی موت کورونا وائرس کی وجہ سے واقع ہوئی تھی۔
مقامی ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ کرگل میں تعینات رانچی جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والا این ایچ پی سی میں کام کررہا ایک ملازم، سمیر آکا ساکن رانچی جھارکھنڈ کا کورونا ٹیسٹ گذشتہ ہفتے مثبت آیا تھا جس کے بعد مذکورہ ملازم کو ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ انتقال کرگیا۔
مہلوک ملازم عقیدے سے عیسائی تھا ۔اس کا انتقال ہوتے ہی مقامی مسلمان رضاکاروں نے مذکورہ عیسائی کی لاش کو مسلم قبرستان سے متصل چمن موڈ کے قریب دفن کردیا۔
صدر انجمن جمعیت العلماءاثنا ئِ عشریہ کرگل نے اپنے ٹویٹر ہنڈل پر تدفین کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔