کرگل میں پرانا بارودی شل پھٹنے سے دھماکہ | 13سالہ کم عمر لڑکا ہلاک،2ساتھی زخمی

Towseef
2 Min Read

نیوز ڈیسک
کرگل //کارگل میں اتوار کو ایک نہ بارودی گولہ پھٹنے سے ایک لڑکا ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔کرگل کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس عنایت علی چودھری نے کہا کہ ایک دھماکہ خیز گولہ دوپہر ا بعدیک کھیت میں پھٹ گیا۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ایک لڑکا جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ “اطلاعات ہیں کہ گولہ کارگل ہوائی اڈے کے قریب ایک کھلے کھیت میں پھٹا لیکن یہ اطلاعات درست نہیں ہیں کیونکہ یہ واقعہ اس جگہ پر ہوا جو ہوائی اڈے سے بہت دور ہے۔”ایس ایس پی نے مزید کہا کہ یہ پرانا نہ پھٹنے والا شل تھا، جو کھیت میں گرا ہوا تھا۔ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ تین نوعمر لڑکے کرباتھنگ میں آسٹرو فٹ بال گراؤنڈ کے قریب کھیل رہے تھے جب انہیں ایک نہ پھٹنے والا مارٹر گولہ ملا، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ 1999 کی کرگل جنگ کا ہے، اور اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ شروع کر دی جس کے نتیجے میں یہ دھماکہ ہوا۔انہوں نے بتایا کہ باقر (13) ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ اسی عمر کے علی نقی اور منتظر مہدی کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) بی ڈی مشرا نے اسپتال میں زخمی لڑکوں کی عیادت کی اور انہیں بہترین علاج کی یقین دہانی کرائی۔مرنے والے بچے کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے اور زخمی بچے کو ایک لاکھ روپے دیا جائیگا۔بی ڈی مشرا کا کہنا ہے کہ ہم کرگل کے نابینا علاقوں اور دیگر مقامات سے محدود مدت میں خطرناک گولہ بارود کو ہٹانے کے لیے آپریشن شروع کر رہے ہیں۔

 

Share This Article